جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلوچستان کی اہم شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، میر سلیم خان کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، آغا شکیل احمد درانی، میر فائق خان جمالی، میر رؤف رند، میر اصغر رند، میر عبید اللہ گورگیج شامل ہیں۔

- Advertisement -

ان کے علاوہ سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور حاجی ملک شاہ گورگیج بھی پیپلز پارٹی جوئن کرلی۔

سابق صدر سے ملاقات میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما علی مدد جتک اور سردار نور احمد بنگلزئی بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں