جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں آج بلدیاتی الیکشن کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں آج شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق آج (ہفتہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا ہے اور فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں معاونت کے لیے سیکریٹری داخلہ کو لکھا گیا خط بھی اپنی انٹرا کورٹ اپیل  کا حصہ بنایا ہے اور انٹرا کورٹ اپیل میں آج ہی سماعت اور سنگل بینچ کا گزشتہ روز کا حکمنامہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر ڈائری نمبر لگایا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا  قانونی ٹیم کے ساتھ ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھی آج دارالحکومت میں شیڈول کے مطابق الیکشن نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے میں ناکام، ووٹنگ کے انتظامات نہ کرسکا

دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد آج انتخابات کی امید لیے ووٹر پولنگ اسٹیشن پہنچے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے کوئی انتظامات نظر نہیں آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں