16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

"الیکشن کمیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ چند گھنٹے میں پولنگ کرا دے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کونسی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے؟

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے، جس میں الیکشن کے التوا سے متعلق تمام باتوں کو واضح کیا ہے، امید ہے کہ ہماری درخواست کو قابل قبول سمجھا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کونسی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے؟۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا؟ مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، اب یہ سہولت اب ختم ہو چکی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ سے خوفزدہ حکومت عوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، فواد چوہدری

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل دو ہزار بیس میں ہونےتھے،عمران خان کیوں دو سال تک بھاگتارہا، دو سال تک بلدیاتی الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، اب بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہونگے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مسترد شدہ پروپیگنڈا گروپ صرف پروپیگنڈا کررہاہے، انہوں نے معیشت پرسیاست کی، الیکشن کو سیاست کا نشانہ بنایا اور اب قومی مفاد پرسیاست کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں