اشتہار

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں نئے سال 2023 کی آمد شروع ہوگئی ہے اور سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا میں نئے سال 2023 کی آمد شروع ہوگئی ہے اور خطہ زمین پر نیوزی لینڈ وہ پہلی سرزمین ہے جہاں نئے سال کا آغاز ہوچکا ہے۔

نیوزی لینڈ کے درالحکومت آک لینڈ میں رات کے 12 بجتے ہی نئے سال کی آمد پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جا رہا اور آسمان رنگ ونور سے نہا گیا ہے ہے۔

سال نو کے موقع پر آکلینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر جمع ہے اور آتشبازی سے محظوظ ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے جب کہ نیووے (برطانیہ کے زیرتحت) اور امریکی سمووا (امریکا کے زیرتحت) وہ آخری آباد مقامات ہیں جو سب سے آخر میں سال نو کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ کیریبئن کے جنوب مغرب میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہیں۔ یہاں سال نو کا آغاز پاکستان کے 16 گھنٹے بعد ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں