ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عوام نے سلکیٹڈ کٹھ پتلی کا صحیح بندوبست کردیا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام نے اس سلکیٹڈ کٹھ پتلی کا صحیح بندوبست کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلکیٹڈ کو گھر بھیجنا کارکنان کی جیت ہے، عوام نے سلیکٹڈ کو ایسے نکالا کہ 6 ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک بنی گالا میں چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی راستہ عدم اعتماد لاکر ہم نے عمران خان کو گھر بھیجا ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوریت کے حق اور سلکیٹڈ راج کے خلاف نکلے ہیں، عمران خان نے جو معاشی بحران پیدا کیا تھا ہم اس کے خلاف نکلے تھے، ہم ان کی جھوٹ اور تقسیم کی سیاست کے خلاف نکلے تھے۔

نئے سال کا جشن کراچی والوں کے ساتھ منانا ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ نئے سال کا جشن کراچی والوں کے ساتھ منانا ہے شہری باہر نکل کر جشن منائیں، امید کرتا ہوں کہ پورا شہر 12 بجے نکل کر نئے سال کا استقبال کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے وہ کام کرکے دکھایا جو ہم نے وعدہ کیا تھا اس سال پیپلزپارٹی کے کارکنوں نےلانگ مارچ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر کراچی ہر کسی کا ہے ہر زبان بولنے والے کا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طبقے کی نمائندگی کرتی ہے ہمیں یکجہتی کے ساتھ اس شہر اور ملک کو چلانا ہے۔

’کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن جیتنے والوں کو قبول کریں گے‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ 15 جنوری کو شہر میں الیکشن کروائیں، یہ عوام کے نمائندہ بن کر گلی کوچوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں کون جیتے گا کون ہارے ہمیں اس چیز سے فرق نہیں پڑتا ہے ہم کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن جیتنے والوں کو قبول کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر ایسا ہو کہ میئر کسی اور آجائے تو کام کرنے کو تیار ہیں، آپ کی حکومت اور کے ایم سی گزشتہ سال کی کارکردگی دیکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کراچی کا میئر اسی میدان میں بیٹھا ہے اور مجھے صاف نظر آرہا ہے اگلا میئر کراچی کا جیالا ہوگا، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں دہشت گردوں کو شکست دلوائیں گے اور امن قائم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں