16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

تمام کرکٹرز کے معاہدوں میں توسیع کردی، نجم سیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کر دی گئی ہے، میں رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے ےخطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی تھے ان سب کے معاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے، تمام اداروں کے ساتھ رابطہ ہوگیا ہے، جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بھی بحال ہوگی۔

اگلے ہفتے 8سے 10ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے سربراہان سے ملاقات کروں گا، تمام ڈو میسٹک کرکٹرزکے معاہدے مکمل کیے جائیں گے، ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاہدے اگست 2023تک ہیں۔

- Advertisement -

رمیز راجہ سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی کا صاف جواب

ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آ رہی ہے، میں سابق چیئرمین رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو آئندہ ہفتے بلایا لیا ہے، شاہد آفریدی کے ساتھ بھی مینجمنٹ کمیٹی نے رابطہ کیا تھا، وہ کراچی میں پچ کا معائنہ کررہے ہیں، پچ کی بہتری کے لئے چکوال سے ایک کوئیٹر کو کراچی بھجوایا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ اگلے میچ کے لئے پہلے سے بہتر پچ بناسکیں، کوئٹہ میں بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے لئے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔

ویمنز لیگ کی تیاری مکمل

انہوں نے کہا کہ ویمنز لیگ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، دیکھتے ہیں آئندہ پی ایس ایل میں ویمنز لیگ کروا سکتے ہیں کہ نہیں، زیادہ تنخواہ والوں سے بات کی ہے جو رہنا چاہتے ہیں وہ رہیں تنخواہیں کم کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں