ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سال نو کی آمد کا جشن منانے کے دوران فائرنگ سے شہر قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کئی افراد زخمی ہوئے پولیس نے درجنوں افراد گرفتار کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کو ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں سال نو کے جشن کے دوران مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 23 افراد زخمی ہوئے جن میں 5 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے واقعات صدر، گارڈن، لائٹ ہاؤس، حسین آباد، ناظم آباد، ناگن چورنگی، کھارادر، دھوراجی، سہراب گوٹھ، ایکسپو سینٹر ودیگر علاقوں میں ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے پابندی اور حکومت کے سخت احکامات کے باوجود سال نو کے آغاز پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں لانڈھی، گلشن اقبال، شارع فیصل، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں سے کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

لاہور میں بھی پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف حرکت میں آئی اور مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ اور آتشبازی میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 پستول، درجنوں گولیاں اور آتشبازی کا سامان برآمد کیا گیا جب کہ کم عمر ڈرائیونگ پر 956 موٹر سائیکلوں کو بند بھی کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور اسد ملہی نے کہا ہے کہ لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑ بازی پر مجموعی طور پر قابو رہا۔ سال نو کے موقع پر 1300 سے زائد وارڈنز نے فرائض سرانجام دیے۔ پولیس کے خصوصی انتظامات کے باعث نوجوان نسل ون ویلنگ سے دور رہی۔

فیصل آباد میں بھی نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ڈبل سواری اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 187 کم عمر ڈرائیور گرفتار جب کہ ڈبل سواری پر 262 افراد کے چالان کیے۔ ٹریفک پولیس نے مطابق ون ویلنگ، غفلت اور تیز رفتار ڈرائیورن پر 17 مقدمات درج کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں