معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ اوائل نوجوانی کے دنوں میں پیش آنے والے ہراسمنٹ کے ایک واقعے کو یاد کر کے وہ آج بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔
معروف اداکارہ یامی گوتم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ بچپن اور نوجوانی میں ان کے ساتھ ہراسمنٹ کے بہت سے واقعات پیش آئے۔
یامی کا کہنا تھا کہ اس وقت ممبئی میں سفر کرنے کا ذریعہ سائیکل رکشا تھا جس پر بیٹھ کر وہ کالج جاتی تھیں، اس وقت کچھ لڑکے بائیک پر ان کا پیچھا شروع کردیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لڑکے آوازیں کستے ہوئے اور گھورتے ہوئے ان کے رکشے کے آس پاس سے گزرتے تھے، جواب میں وہ بالکل خاموش رہتی تھیں اور کوئی درعمل نہیں دیتی تھیں۔
یامی نے بتایا کہ ایک دن ایک لڑکا رکشے کے بے حد نزدیک آگیا اور اپنا ہاتھ بڑھا کر یامی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی، جس پر یامی نے بے اختیار اس کے ہاتھ پر مار دیا۔
انہوں نے کہا کہ تھپڑ کھا کر وہ لڑکا گھبرا گیا اور دور چلا گیا، وہ خود بھی اس وقت بے حد خوفزدہ تھیں کیونکہ سائیکل رکشے پر سفر مشکل ہوتا ہے اور اس وقت توازن بگڑنے سے وہ گر بھی سکتی تھیں۔
یامی کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے ہونے والے واقعات یاد کر کے وہ آج بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔