جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روسی فوج کے 45 ڈرون مار گرائے، یوکرین کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کیف : یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر روسی فوج کی جانب سے آنے والے45 ڈرون مار گرائے۔

اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ماسکو نے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز سے حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سال نو کی رات کو ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون داخل ہوئے جنہیں فوراً ہی نشانہ بناکر مار گرایا۔

- Advertisement -

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق اس نے اب تک مجموعی طور پر45 "شہید” ڈرونز کو تباہ کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ13ڈرون 2022 کے آخر میں اور 32 نئے سال میں مار گرائے گئے۔ تاہم یوکرائنی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کچھ ڈرون اپنے اہداف تک پہنچے یا نہیں۔

Ukraine shoots down 45 drones: air force | Arab News PK

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق اس نے اب تک مجموعی طور پر45 "شہید” ڈرونز کو تباہ کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ13ڈرون 2022 کے آخر میں اور 32 نئے سال میں مار گرائے گئے۔ تاہم یوکرائنی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کچھ ڈرون اپنے اہداف تک پہنچے یا نہیں۔

کیف پولیس کے سربراہ آندری نیبیٹوف نے فیس بک پر گرائے گئے ڈرون کے ملبے کی تصویر پوسٹ کی جس پر روسی زبان میں "ہیپی نیو ایئر” کے الفاظ تھے، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "یہ وہ سب کچھ ہے جو آپ کو دہشت گرد ریاست اور اس کی فوج کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روسی صدر ولادیمیر پوتن کے حکم پر یوکرین پر کیے جانے والے حملوں کو دس ماہ گزر چکے۔

دوسری جانب ماسکو نے کہا ہے کہ یوکرین پر سال نو کے حملوں نے مغرب نواز ممالک کے ڈرون بنانے والے اداروں کو نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ کیا کہ وہ روس کے خلاف کیف کے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک کارروائی میں یوکرین کے ملٹری صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کی تیاری میں ملوث تھا اور یہ کہ کیف حکومت کے مستقبل قریب میں روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے ناکام رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں