اشتہار

بابراعظم کو کیا مشورہ دیا؟ شاہدآفریدی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مثبت اور تگڑی کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کےدرمیان میٹنگ ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، عبوری چیف سلیکٹرشاہدآفریدی، عبدالرزاق، راؤ افتخار اور ہارون رشید بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

 

میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کومثبت کرکٹ کھیلنےکامشورہ دیاہے مثبت کرکٹ ہوگی توشائقین گراؤنڈ میں آئیں گے بابراورثقلین نےکافی اچھاجواب دیاہے۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ پچز اچھی ہوں گی تو ہماری کرکٹ آگے بڑھےگی جب یہاں اچھی پچزپرکھیلیں گے تو باہر جاکر کھیلنے میں بھی آسانی ہوگی حتمی اسکواڈ کیلئےٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں