کراچی: معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے لیے لڑکیاں دیکھ رہی تھیں جب ان کے شوہر نے انہیں ہی پسند کرلیا۔
پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔
اداکارہ نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی ٹام بوائے قسم کی لڑکی تھیں اس لیے کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ان کے دوست خواجہ خضر حسین نے انہیں اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کے لیے بہت کوششیں بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں لیکن اتفاق سے سب کی منگنی ہوچکی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے میں خود ہی انہیں پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دلہن بن گئی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار نے سنہ 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی، وہ اب تک کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔