جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شرجیل میمن کا فواد چوہدری کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جھوٹے بیانات پر فوادچوہدری کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو آئینی طور اقتدار سے ہٹایا گیا فوادچوہدری کو جھوٹے بیانات پر قانونی نوٹس بھیج رہا ہوں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ انتظار کررہا ہوں پی ٹی آئی والے میرے خلاف پنجاب میں مقدمہ کریں، میں پنجاب آؤں گا، میرے خلاف ایف آئی آر درج کریں، فواد چودھری کو اس پر جواب دینا ہو گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کیخلاف جھوٹ بولے، تحریک انصاف اداروں کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈاکررہی ہے ،پی ٹی آئی کا رویہ ہمیشہ غیر جمہوری رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کو دوسرے صوبے میں جانے کی اجازت ہوتی ہے، یہ ہم کو کیسے روک سکتے ہیں، آصف ذرداری جب صدر تھے تو گندم برآمد ہوتی تھی، آج بھی سندھ میں گندم بوائی سب سے زیادہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں