منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ: اسکول کھلنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں اضافہ کیخلاف اسکول کھلنے پر سخت کاروائی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں اضافہ کیخلاف اسکول کھلنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں ہیں۔

بیشتر پرائیوٹ سکولز نے 2 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کررکھا ہے ، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا ہے کہ کسی صورت حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈی ای اوز پیر سے اپنے تحصیل میں موجود اسکولوں کا وزٹ کریں گے اور احکامات نہ ماننے والے سرکاری ونجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے صوبہ پنجاب میں شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کے سربراہان امتحانات کو ری شیڈول کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں