17.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کروشیا نے یورو کو اپنی کرنسی کے طور پر اپنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کروشیا نے بھی یورپی یونین کی مشترکہ کرنسی یورو کو اپنا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 برس قبل یوگوسلاویہ کی تقسیم کے نتیجے میں ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آنے والے اس ملک کے لیے اس پیش رفت کو ایک تاریخی اقدام کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورو کو اپنانے سے کروشیا کو بہت سارے اقتصادی فائدے ہوں گے کیونکہ یورپی یونین کے 19دیگر ممالک اور یورپی سینٹرل بینک اسی کرنسی کا استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق اس کا ایک دوسرا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ یورو زون میں اس وقت رہنے والی 340 ملین آبادی کو کروشیائی کرنسی کونا کے لیے یورو کو تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنے شاندار اور دلفریب ساحلی علاقوں کے لیے مشہور کروشیا کا بلاروک ٹوک سفر کرسکیں گے۔

کروشیائی وزیر اعظم آندریز پلین کووچ نے کہا کہ اس سے ہماری معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

کروشیائی وزیر اعظم آندریز پلین کووچ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا یوروپی یونین میں رکنیت کے دس برس بعد ہم تاریخ میں واحد ملک بننے جا رہے ہیں جو اپنی پسند اور مرضی سے شینگین اور یورو زون میں بیک وقت ایک ہی دن شامل ہو رہا ہے۔

کروشیائی وزیر اعظم کا کہنا تھا کچھ ملکوں نے مختصر وقفے کے بعد یکے بعد دیگر یہ دونوں اہداف حاصل کیے لیکن ایسا کوئی بھی ملک نہیں ہے جس نے ایک ہی وقت میں یہ دونوں چیزیں حاصل کی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں