جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’آپ مجھے پسند آگئی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’اریب کو ماہی سے محبت ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے آتے ہی ماہی کے دل میں ان کا خیال آنے لگا ہے، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ’اریب کے دوست ماہی کی بے عزتی کرتے ہیں جس پر وہ ناراض ہوکر گھر آجاتی ہیں۔‘

’اریب ماہی سے معذرت کرنے کے لیے فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’جو لوگ مجھے پسند آجاتے ہیں میں ان سے رابطے میں رہتا ہوں۔‘

ماہی کہتی ہیں کہ’ آپ معذرت کیوں کررہے ہیں اس میں آپ کا تو کوئی قصور نہیں ہے، وہ کہتی ہیں کہ دوبارہ سوری نہیں کہنا مجھے اچھا نہیں لگے گا، اریب کہتے ہیں کہ کیا کال؟ وہ کہتی ہیں نہیں ’ایسکیوز، وہ کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کال کرسکتا ہوں۔‘

وہ گھبرا جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ مجھے کنفیوز کررہے ہیں اس پر اریب کہتے ہیں کہ یقین کریں جان بوجھ کر نہیں کرتا۔‘

ادھر ’سعد کو کزن کے بدلتے رویے کا علم ہونے لگا ہے اور وہ اریب کی کزن سے محبت پر غصے میں آجاتے ہیں، کیا سعد کو مل پائے گی ماہی کی محبت، کیا ماہی کی والدہ ان کی اریب سے شادی کردیں گی؟ ماہی کی قسمت میں کس کا ساتھ لکھا ہے؟ یہ جاننے کے لیے چوتھی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں