اشتہار

’مداح ہر مشکل میں میرے ساتھ ہوتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے روانگی سے قبل مداحوں کے ساتھ سیلفی شیئر کردی۔

جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ ’سیلفی‘ شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ ہیں میرے اصل سپورٹرز جو ہر مشکل میں میرے ساتھ ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں پشاور اور ویلیج کا ہیش ٹیگ بناتے ہوئے نے لکھا کہ ’بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں نمائندگی سے قبل وطن واپس آئے تو مداحوں نے ساتھ تصویر بنوائی۔

افتخار احمد نے مداحوں کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل انہوں نے سال نو پر ویڈیو شیئر کی  جس میں انہیں فخر سے آگے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے، قومی کرکٹر نے لکھا تھا کہ ’2023 میں داخل ہوتے ہوئے۔‘

مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو کو پسند کیا گیا تھا اور ان کی دلکش اننگ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں