تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سال نو پر امریکا میں ’’روز پریڈ‘‘، پھولوں نے دھارے انوکھے روپ

سال نو 2023 کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں اسے شاندار انداز میں خوش آمدید کیا گیا وہیں امریکا میں روایتی روز پریڈ ہوئی جس میں پھولوں نے انوکھے روپ دھارے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پاسا ڈینا میں نئے سال کی آمد پر 129 ویں سالانہ روز پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سالانہ روایتی پریڈ کے موقع پر اس سال منتخب ہونے والی روز کوئن اور روز پرنسس کے ساتھ خوبصورت پھولوں سے دلکش انداز میں سجائے گئے 39 فلوٹس موجود تھے۔

نئے سال کی خوشی میں ہونے والی روز پریڈ میں پھولوں نے پرندوں، ڈریگن، بطخوں، مچھلیوں سمیت نئے اور انوکھے روپ دھارے۔ پھولوں سے تیار کیے گئے مختلف انداز،اشکال اور عمارتوں کے ماڈل لیے ان فلوٹس کے ہمراہ 20 مارچنگ بینڈز اور 16 گھڑ سوار یونٹ بھی تھے، جنہیں دیکھنے لاکھوں کی تعداد میں افراد نے پریڈ کا رخ کیا اور دیکھنے والے اس کی سحر انگیزی میں کھو گئے۔

اس موقع پر رقص اور موسیقی کے شاندار مظاہرے بھی کیے گئے۔ پھولوں سے سجے دیوہیکل فلوٹس سڑکوں پر رنگ بکھیرتے رہے۔ اس موقع پر پورا شہر پھولوں کی خوشبو سے مہک اٹھا۔

 

واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں 1890 سے منعقد ہونے والی اس پریڈ کو امریکا میں نئے سال کا جشن بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس پریڈ میں پھولوں سے بنی سینکڑوں دلفریب اشیا کو بنانے کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں نایاب پھول درآمد کیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -