کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فُلو کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق وائرل انفیکشن کی وجہ سے اسٹیڈیم نہیں آئے وہ کل اسٹیڈیم آئیں گے۔
اس کے علاوہ شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے، جبکہ کھلاڑیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا فلو کا شکار ہوئے تھے۔