ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نجم سیٹھی کا ایک اور بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تمام کھلاڑیوں اور کوچز کے واجبات ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے اس اقدام کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کیا ہے۔

نجم سیٹھی نے تمام کھلاڑیوں اور کوچز کے واجبات ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ دور حکومت سے زیر التوا کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے تمام بقایا جات فوری طور ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے گزشتہ روز پی سی بی کے آئین 2014 کے تحت ڈیپارٹمنٹس/سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اور ڈسٹرکٹ/ زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی کی باضابطہ منظوری بھی دے دی تھی۔
واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے گزشتہ ماہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال

ا تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی خوشخبری بھی سنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں