تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

مریم نواز کو ن لیگ کا چیف آرگنائزر بنانے کی اہم وجہ سامنے آگئی

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر بنانے کی وجہ سامنے آگئی انہیں نواز شریف کی مداخلت پر پارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے کے ساتھ مسلم لیگ ن کی تنظیم نو اور تمام سطح پر پارٹی کو ری آرگنائز کرنے کی ذمے داری بھی تفویض کردی گئی ہے۔

مریم نواز کو پارٹی میں اتنی بڑی ذمے داری سونپے جانے کی اصل وجہ اس اعلان کے کچھ دیر بعد ہی سامنے آگئی ہے اور پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو ان کے والد نواز شریف کی مداخلت پر پارٹی کی چیف آرگنائز اور سینیئر نائب صدر بنایا گیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی اور ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کے پارٹی امور چلانے اور ری آرگنائزنگ سے مطمئن نہیں تھے اور انہوں نے متعدد بار شہباز شریف کو پارٹی امور پر توجہ دینے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کئی بار نواز شریف کو شکایت کی تھی کہ سینئر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے چیف آرگنائزر بنتے ہی پارٹی خواتین کو متحرک کرنے کیلیے تجاویز مانگ لی ہیں جب کہ ان کے جلد وطن واپس آنے کا بھی امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -