لاہور: پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے آٹھ ماہ میں مہنگائی کو گیارہ سے چوبیس فیصد پر پہنچا دیا، پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے آٹھ ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر تیار کیا گیا جسے آج لاہور میں ایک تقریب میں جاری کیا گیا۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت کے آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات زر نو اعشاریہ چھ فیصد، برآمدات دوفیصد اوربیرونی سرمایہ کاری اکاون اعشار چار فیصد کم ہوئیں جبکہ ملک میں مہنگائی گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ کر تیئیس اعشاریہ آٹھ فیصد پر چلی گئی۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ ایکس چینج ریٹ ایک سو اٹھتر روپے انیس پیسے سے بڑھ کر دو سو چھبیس روپے سینتیس پیسے ہوا، جولائی سے نومبر دو ہزار بائیس میں ایف بی آر نے 15.9 فیصد کا اضافی ٹیکس جمع کیا مگر نان ٹیکس ریونیو تیئیس اعشار چار فیصد کم ہوا۔
خود ہی موازنہ کر لیجیئے!!
تحریک انصاف کا دور حکومت، کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود معاشی ترقی اور امپورٹڈ حکومت کی بدترین کارکردگی #امپورٹڈ_حکومت_معاشی_تباہی pic.twitter.com/Wg9UwTJXSZ— PTI Punjab (@PTIPunjabPK) January 3, 2023
پی ڈی ایم حکومت نے پی ایس ڈی پی چار سو باون ارب سے کم کر کے اٹھانوے ارب روپے کا کر دیا گیا جبکہ اسی عرصے میں مالی خسارہ پانچ سو ستاسی ارب سے بڑھ کر بارہ سو چھیاسٹھ ارب روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں باربارکہا گیا کہ آپ فیل ہوگئے، اور چوروں کو مسلط کردیا، عمران خان
پی ٹی آئی نے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو تاحال 127 ارب ڈالرز واپس کرنے ہیں جس میں سب سے زیادہ رقم آئی ایم ایف کی ہے اس کے باعث پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی کا 37 فیصد بیرون قرضے میں چلا جائے گا۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ ہماری امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ بند ہورہی ہیں ان تمام معاملات میں ڈالر کی عدم دستیابی نے مسائل میں اضافہ کیا، یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا تو ملک دیوالیہ کرسکتا ہے۔