ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

کویت : ڈرائیورز ہوشیار، نیا جدید نظام متعارف کرادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: مملکت میں ٹریفک حادثات کی خبریں آئے روز سننے کو ملتی ہیں، اس کی اصل وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اور خصوصاً تیز رفتاری اور موبائل فون کا استعمال ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے اوسط سے زیادہ رفتار اور ٹریفک لائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کی چھٹی جنریشن کے کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ کے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر بنانا ہے تاکہ روڈ نیٹ ورک صارفین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ساتھ ہی محفوظ ڈرائیونگ کے نتائج حاصل کئےجا سکیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے مزید کہا کہ اس قسم کا کیمرہ کئی فوائد کے ساتھ آتا ہے جن میں سب سے نمایاں ممنوعہ دائیں یا بائیں مڑنے، ٹریفک کو ریورس کرنے اور ٹریفک لائٹ چوراہوں پر پیلے چوک میں پارکنگ کے معاملات کا خود کار کنٹرول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض کے ٹاور پر یہ پورٹریٹ کس کا ہے؟

واضح رہے کہ گذشتہ سال کویت میں سڑکوں پر ٹریفک جام کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا تھا جس پر ارکان پارلیمنٹ نے مسئلے کا حل نکالنے کے لیے لائحہ عمل بنانے پر زور دیا تھا۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر عبدالکریم الکندری نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کے لچکدار اوقات کی منظوری دے، ایسا اقدام شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لیے ضروری ہے جو وقت اور توانائی کو ضائع کرتے ہیں اور نفسیاتی دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں