اشتہار

سعودی عرب میں بارشیں، اسکولز بند رکھنے سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

موسلادھار بارشوں کے سبب جدہ میں بدھ کے روز بھی اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ، رابغ، خلیص، جموم، الکامل اور بحرہ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن کی جائے گی۔

بدھ 4 جنوری کو بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے طلبہ و اساتذہ کی سلامتی اور احتیاطی تدابیر کے تحت اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل سعودی دارالحکومت ریاض، مدینہ منورہ، ینبع، المہد، الحناکیہ، بدر اور خیبر میں منگل 3 جنوری کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ طیبہ یونیورسٹی اور اس کی تمام شاخیں بھی بند رکھی گئی تھیں جب کہ آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا۔

امیرہ نورہ یونیورسٹی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، کنگ سعود یونیورسٹی اور کنگ عبد العزیز یونیورسٹی میں بھی آن لائن تدریس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں