بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

توانائی بچت مہم : ملازمین پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت قانون نے ملازمین کے دفاتر میں بغیر اجازت دیرتک بیٹھنے اور الیکٹرک ہیٹراستعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے توانائی بچت مہم کیلئے افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کر دیں۔

ہدایت نامہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا، جس میں ملازمین کے دفاتر میں بغیر اجازت دیر تک بیٹھنے، الیکٹرک ہیٹر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایئرکنڈیشن صبح گیارہ سے دن چار بجے تک استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

ہدایت نامے میں کہنا ہے کہ ملازمین روشنی کیلئے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں اور سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے پہنیں۔ہدایت نامہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کیلئے فوری اقدامات کی منظوری دی تھی اور وزیراعظم نے وفاق سمیت تمام اداروں کے دفاتر میں بجلی کےاستعمال میں 30 فیصد کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام دفاترمیں برقی آلات کا غیرضروری استعمال بند کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں