خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ میں بڑے پیکیج پر انٹرن شپ ملی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے الزامات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو خیبر پختونخوا پر بے بنیاد الزامات لگا رہےہیں۔ کے پی سے کسی بھی رکن اسمبلی کے کبھی کسی کو بھتہ نہیں دیا۔
ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بھتوں سے نہیں بلکہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسوں سے مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ میں بڑے پیکیج پر انٹرن شپ ملی ہے اور امپورٹڈ وزیر خارجہ اسی لیے ملک میں کم اور بیرونی دوروں پر زیادہ ہوتے ہیں۔
بلاول کو وزارت خارجہ میں بڑے پیکج پر انٹرن شپ ملی ہے۔ امپورٹڈ وزیر خارجہ اسی لیے ملک میں کم اور بیرونی دوروں پر زیادہ ہوتے ہیں. سیاسی نابالغ کو ملکی معاملات اور پالیسیوں کا پتہ ہی نہیں ہے. بلاوجہ بھٹو سے کوئی پوچھے پاکستان کے کتنے صوبے ہیں تو انکو پتہ نہیں ہوگا.
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) January 4, 2023
بیرسٹر سیف نے وزیر خارجہ پر طنز کے لفظی تیر برساتے ہوئے مزید کہا کہ سیاسی نابالغ کو ملکی معاملات اور پالیسیوں کا پتہ ہی نہیں ہے۔ بلاول بھٹو سے کوئی پوچھے پاکستان کے کتنے صوبے ہیں تو ان کو اس کا بھی پتہ نہیں ہوگا۔