روس یوکرین جنگ میں شریک ایک یوکرینی فوجی کے سر سے موت اس وقت چھو کر گزر گئی جب گولی اس کے ہیلمٹ سے آر پار ہوگئی اور اسے کچھ نہ ہوا۔
کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ایسا ہی کچھ روس یوکرین جنگ میں شریک یوکرینی فوجی کے ساتھ ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جب اسلحہ سے فائر کی گئی گولی اس کے سر پر پہنے ہیلمٹ پر عین اس کی پیشانی کے اوپر لگی تاہم اسے کوئی نقصان پہنچائے بغیر ہیلمٹ کے اندر سے گزرتی ہوئی دوسری جانب سے پار نکل گئی۔
یہ ناقابل یقین واقعہ اگلے روس یوکرین جنگ میں اگلے مورچوں پر لڑنے والے یوکرینی فوجی کے ساتھ پیش آیا جو معجزانہ طور پر اس جان لیوا گولی کے نقصان سے محفوظ رہا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جو دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی فوجی سپاہی پہلے ہیلمٹ پہنے نظر آ رہا ہے اور اس کے ماتھے کے عین اوپر ایک سوراخ ہے جس سے گولی ہیلمٹ کو لگی۔ اس کے بعد وہ ہیلمٹ اتار کر دکھاتا ہے کہ عین ہیلمٹ کے پیچھے سے گولی نکل گئی۔ ہیلمٹ کے اندر بلٹ پروف مٹیریل کے ریشے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
سپاہی اس واقعے سے خوفزدہ دکھائی دے رہا لیکن اس کی کھوپڑی پر گولی رگڑنے کا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہےجس نے بالوں کے درمیان راستہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کے اس پر تبصرے بھی جاری ہے اور اکثر نے اسے قدرت کا کرشمہ اور فوجی کی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔ کئی صارفین نے جنگ کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن بھی کہا ہے۔
اس ناقابل یقین واقعے کے حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ ہیلمٹ کے اندر گولی روکنے والی دبیز بلٹ پروف پرت ہے جسے کے اندر سے گولی گزری ہے اور سر بالکل محفوظ رہا ہے تاہم دوسری رائے یہ بھی ہے کہ گولی نے ہیلمٹ کے اندر داخل ہوتے ہی اپنا راستہ بدل لیا ہوگا جس کے باعث سپاہی محفوظ رہا۔