بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر اقدامات کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ  پر کورونا کے خطرات کے پیش نظر جرائم کش اسپرے جاری ہے، ڈس انفیکشن اسپرے آمد اور امیگریشن ہالوں میں کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویڈ 19 خطرات کے پیش نظر ایئرپورٹس پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ایئرپورٹس پر جرائم کش اسپرے جاری ہے۔

ترجمان سول ایویشن اتھارٹی نے بتایا کہ کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ڈس انفیکشن اسپرے/ آمد اور امیگریشن ہالوں میں کیا جارہا ہے، بالخصوص بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام لاؤنجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہر بین الاقوامی امد فلائیٹ کے 2 فیصد مسافروں کی رینڈم سیمپلنگ بھی جاری ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں