بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سرفراز کے متنازع آؤٹ پر کیوی وکٹ کیپر بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے متنازع اسٹمپ آؤٹ پر نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بھی بول پڑے۔

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل نے تھرڈ امپائر کی جانب سے سرفراز احمد کو اسٹمپ آؤٹ قرار دیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آغاز میں لگ رہا تھا کہ سرفراز احمد آؤٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سرفرازاحمد کو آؤٹ دیے جانے پر شائقین کرکٹ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو متنازع قرار دیا ہے۔

وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ میرے لحاظ سے فلیٹ وکٹ ہے باؤنس اب زیادہ مل رہاہے ہم نےاس پچ پراچھاٹوٹل بنانا ہو گا۔

ٹام بلنڈیل نے کہا کہ بیٹنگ کےلحاظ سےوکٹ سمجھ میں آتی ہے ہم چاہتےہیں دوسراٹیسٹ نتیجہ خیز رہے جانتے ہیں ایک کے بعد ایک ٹیسٹ میچ ہمیں کھیلناپڑ رہا ہے اس طرح سےکم ہی ہوتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں