پاکستانی معروف گلوکار فلک شبیر کو اہلیہ و اداکارہ سارہ خان نے گانے میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ساتھ ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں فلک نے بتایا کہ سارہ سے درخواست کی تھی کہ میرے گانے پر رقص کریں لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔
فلک شبیر نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ’بلو رانی‘ کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا جس کی شوٹنگ پنجاب میں ہوئی اور میری خواہش تھی کہ اس میں سارہ میرے ساتھ پرفارم کریں۔
گلوکار نے اہلیہ سے اصرار کیا کہ ’یہ گانا ہٹ ہوگا اس میں پرفارم کرلو لیکن سارہ نے صاف انکار کردیا۔
سارہ خان نے بتایا کہ ’مجھے ڈانس کرنا پسند نہیں اگر مجھے بند کمرے میں کہہ دیا جائے کہ رقص کرو تو میں یہ نہیں کرسکوں گی، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اس گانے میں ’ٹھمکے لگانے‘ تھے۔‘
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا جس میں جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں بہت شرمیلی ہوں۔‘
واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنی اور بیٹی عالیانہ فلک کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی سارہ نے فیملی پکنک کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔