بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مقدمات، سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے 6 جنوری کوبلدیاتی انتخابات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت 6 جنوری کو ہو گی۔

مقدمات میں انتخابی فہرستوں پراعتراض سےمتعلق معاملہ بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن نےاس مقدمےمیں خالد مقبول صدیقی کو نوٹس جاری کر دیا۔

15جنوری کو بلدیاتی الیکشن دوسرے مرحلے سے متعلق جماعت اسلامی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں رواں ماہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم اس روز 33 مختلف نشستوں پر پولنگ نہیں ہوگی۔

یہ 33 نشستیں وہ ہیں جن پر امیدواروں کے انتقال کر چکے ہیں جس کے باعث وہاں الیکشن منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

امیدواروں کے انتقال کے باعث چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 12 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوگا۔ اسی طرح ضلع کونسل کی 2 اور ٹاؤن کمیٹی، وارڈ ممبران کی 19 نشستوں پر بھی پولنگ نہیں ہوگی۔

مذکورہ نشستوں پر انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں