بھارت میں گائے نے شاپنگ مال انٹری دی تو لوگوں نے چیخ و پکار شروع کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام میں کے علاقے دھبری کے شاپنگ مال میں گزشتہ ہفتے گائے داخل ہوگئی جس کی ویڈیو شیئر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ویڈیو میں لوگوں کو چیخ و پکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں کپڑے کی دکان کے اندر گائے کو ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Cow entered in mall, #dhubri #Assam pic.twitter.com/aS2XYd5hg1
— Nitish Sarmah (@sarmah_nitish) December 30, 2022
جب دکان کے عملے اور لوگوں نے گائے کو دیکھا تو چیخ و پکار شروع کردی بعدازاں گائے کو دکان سے باہر نکلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور اسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔