اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت منا رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کئی دہائیوں سے قابض بھارتی فورسز کی بربریت کا سامنا کرتے کشمیری آج حق خود ارادیت منا رہے ہیں دنیا بھر میں تقریبات ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دہائیاں گزر گئیں اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کے وعدے پر عمل نہ ہوسکا۔ کئی دہائیوں سے قابض بھارتی فورسز کی بربریت کا سامنا کرتے کشمیری آج حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔ کنٹرول لائن کے آر پار سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں وہاں آج کے دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے عظم کا اعادہ کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے 5 جنوری 1949 حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کی تھی لیکن 7 دہائیوں سے زائد گزر جانے کے باوجود اقوام متحدہ خودسر بھارت سے اپنی ہی قرارداد پر عمل کرانے میں ناکام رہا ہے۔

- Advertisement -

دنیا بھر میں کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری 74 سال پہلے کیے گئے وعدے کو پورا کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اس دوران دہائیوں سے جاری مظالم کے دوران سینکڑوں حریت رہنما اور کشمیری شہری شہید ہوچکے ہیں۔ خواتین کی عصمت دری کی جاچکی ہے جب کہ کئی سال سے مودی سرکار نے مقبوضہ کمشیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں