بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہے جبکہ دھند کے باعث 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 2 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

لاہور سےجدہ جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازمیں آج دوپہر 2 بجے تک تاخیر کا شکار ہے، نجی ایئرلائن کی ریاض کیلئے پرواز تاخیر سے صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کی لاہور سے دوحہ کیلئے پرواز 279 اسلام آباد سے آپریٹ ہوگی جبکہ غیرملکی ایئرلائن کی لاہور سے ابوظہبی کیلئے پرواز اور ابوظہبی سے آنے والی پرواز بھی منسوخ کردی گئیں۔

دوسری جانب حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے گاڑی چلانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، موٹروے پولیس نے دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور تک، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

تاندلیانوالہ اور گرد و نواح میں شدید دھند پڑرہی ہے ، جس کے باعث موٹروے تاندلیانوالہ انٹر چینج پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں