تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

امریکی پولیس 2022 میں اپنے ہی شہریوں کی جانی دشمن بنی رہی

گزرا سال 2022 امریکی شہریوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور ایک ہزار سے زائد شہری اپنی ہی محافظ پولیس کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میپنگ پولیس وائلنس نامی تنظیم نے گزرے سال 2022 میں امریکی پولیس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 1176 شہری اپنی محافظ سمجھی جانے والی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے۔

میپنگ پولیس وائلنس کے بانی سیموئل سنیانگوے نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی پولیس نے یومیہ بنیاد پر 3.2 کی اوسط سے شہریوں کو قتل کیا اور 2022 کے صرف 12 دن ایسے گزرے ہیں جس میں پولیس نے کسی شہری کو موت کے گھاٹ نہیں اتارا۔

سیموئل سنیانگوے کے مطابق جن 12 دنوں میں امریکی شہری اپنی پولیس کی بربریت سے محفوظ رہے ان میں 3 فروری، 17 اپریل، 12 مئی، 17 مئی، 17 جون، 4 جولائی، 18 جولائی، 14 اکتوبر، 20 اکتوبر، 29 اکتوبر، 28 نومبر اور 11 دسمبر کے ایام شامل ہیں۔

میپنگ پولیس وائلنس کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پولیس گردی میں سیاہ فام امریکی شہریوں کو سفید فام شہریوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -