بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

عدالت میں کتوں کے مسلسل بھونکنے سے ججز کے لیے سماعت مشکل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کتوں کے مسلسل بھونکنے سے ججز بھی پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احاطہ میں آوارہ کتوں کی یلغار سے عدالتی کارروائی متاثر ہورہی ہے۔

کتوں کے مسلسل بھونکنے سے عدالت سےکیس کی سماعت کے دوران ججز بھی پریشان ہوگئے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مسلسل دوسرا دن ہے، کتوں نے پریشان کررکھا ہے

خیال رہے سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں