اشتہار

سری لنکا نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پونے کے مہاراشٹرا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے کپتان  داسن شناکا اور اوپنر بیٹر کوشل مینڈس کی جارحانہ نصف سینچریوں کی بدولت بھارت کو 207 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

دونوں بیٹرز نے باالترتیب 52 اور 56 رنز بنائے، اس کے علاوہ پتھم نسانکا 33،چارتھ اسالنکا 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

بھارت کی جانب سے عمران ملک نے 48 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، اکسر پٹیل 2، چاہل نے ایک وکٹ حاصل کی۔Imageجواب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی، اکسر پٹیل کے جارحانہ 31 گیندوں پر 65 رنز بھی بھارتی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، کپتان ہارڈیک پانڈیا کے 51 رنز بھی رائیگاں گئے۔

بھارتی فاسٹ بولر شیون ماوی نے بھی 15 گیندوں پر برق رفتار 26 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ بھی ٹیم کے کام نہ آسکے اور سری لنکا نے میچ 16 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا،کسن راجیتھا اور داسن شاناکا نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی فتح کے ساتھ ہی تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں