اشتہار

معیشت کو تباہی کے دلدل سے نکالنے کا بیڑہ اٹھا لیا، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہی کے دلدل سے نکالنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان بزنس کونسل کے پانچ رکنی وفد نے چیئرمین محمد قرنگزیب کی سربراہی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار، ایاز صادق، چوہدری سالک و دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

- Advertisement -

ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و کاروباری صورتِ حال میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر گفتگو ہوئی۔ وفد نے کہا کہ پاکستان بزنس کونسل معیشت کی مکمل بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت سے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا، مخلوط حکومت نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو معیشت تباہی کے دبانے پر تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہر شعبے میں بھرپور محنت اور لگن سے کام کا آغاز کیا ہے، کاروباری طبقے کے تعاون اور عوامی حمایت سے معاشی چیلنج پر قابو پالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں