اشتہار

خواتین کے بغیر محرم حج سے متعلق اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت حج وعمرہ نے معمر خواتین کے بغیر محرم حج کرنے سے متعلق اہم وضاحت کی ہے۔

وزارت کے مطابق خواتین گروپ میں شامل بغیرمحرم کے معمرخاتون کو حج کی اجازت ہو گی، معمرعازم حج خاتون کامحرم امیدوارکےطورپرحج کیلئے آسکتا ہے بشرطیکہ حج کی درخواست استثنائی زمرےمیں شامل افراد کے طور پر ہو۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی شہری محکمہ احوال مدنیہ سے اور مقیم غیرملکی پاسپورٹ جوازات سےرجوع کرنا ہو گا۔ درخواست میں حج کرنیوالی خاتون کےہمراہی والےزمرےکی نشاندہی کرناہوگی۔

سعودی عرب کا اندرون ملک عازمین حج کیلیے پیکیجز کا اعلان

- Advertisement -

وزارت حج و عمرہ نےاندرون مملکت سےحج کاارادہ کرنیوالوں سےدرخواستیں طلب کی ہیں۔ داخلی عازمین کے لیے 4 پیکیج مقررکیےگئےہیں۔

سب سے پہلا عوامی پیکیج 3465 رالر، دوسرا پیکیج گیسٹ 7037 رالر، تیسرا جدید خیموں کا 9214 رالٹ جبکہ چوتھا منیٰ ٹاور میں 11435 رالا کا ہے۔

تمام قیمتوں میں واٹ کا اضافہ کیا جائے گا، تمام پیکیجز حج کے لیے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل اور نسک ایپ کے ذریعے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں