اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

روس کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پر جمعے اور ہفتے کو یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا حکم دیا ہے۔

کریملن سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روحانی رہنما کرل کی درخواست قبول کرتے ہوئے روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک سیزفائر رکھا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے ساتھ تمام مقامات پر مکمل فائربندی کی جائے، کریملن نے کہا کہ یوکرین بھی جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ لوگ کرسمس کی رسومات ادا کرسکیں۔

- Advertisement -

گزشتہ سال فروری میں حملے کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب روس نے یوکرین میں مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا۔

روسی صدر کے بیان میں کہا گیا کہ آرتھوڈوکس کے دعوے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد لڑائی والے علاقوں میں رہتی ہے، اس لیے ہم یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کرنے اور یوم مسیح کے موقع پر چرچ کی خدمات میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین میں عوام 7 جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں