11.7 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملاقات میں دفاع اور عسکری شعبوں میں پاک سعودیہ باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر کی بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

آج سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی اور فوجی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کی اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا گیا، پاکستان سعودی عرب کے دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے طریقوں پر بھی تبا دلہ خیال ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں