بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا، امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کیساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس نے سماعت پر 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت میں جمع رپورٹ سے آگاہ کیا، رپورٹ کے مطابق اب تک 41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ قتل کی تحقیقات پاکستان،یو اے ای اور کینیا میں کی جارہی ہیں، کینیا،یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے، امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کیساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی۔

حکم نامے میں کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی ہے، سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں