ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

‘پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر اور کوئی مدد کو تیار نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے اور کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچ چکا ہے اور کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھاکہ پاکستان بقا کے مسئلے سے دوچار ہے،الیکشن ہی مسئلے کا حل ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب حکومت نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘زرمبادلہ کے ذخائر5.6ارب ڈالرسےکم رہ گئےہیں اور وزیر دفاع ملک کے اندھیروں میں ڈوب جانے کی خبر سناتے ہیں۔’

انھوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے اس چور ٹولے سے جان چھڑانے کی اشد ضرورت ہے، عوام پرمہنگائی کے بم گرانے والوں پر الیکشن سے فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، عوام کسی صورت انکی سیاسی چالبازی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں