لاہور: ملک میں ویمن کرکٹر کے لیے پی ایس ایل ویمن لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے دوران پی ایس ایل ویمن لیگ کے 5 میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز،کراچی کنگز سمیت 3 فرنچائزز ٹیسٹ رن کیلئے ویمن ٹیمیں بنائیں گی، جس کے اخراجات فرنچائزز خود برداشت کریں گی۔
5ٹیسٹ رن میچز کے تجربےکے بعدستمبر اکتوبر میں ویمنزلیگ کرائے جانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ویمنز لیگ ابتدائی طور پر 4 سے 6 ٹیموں پر مشتمل ہوگی، ویمنز ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔