ملک کے دیہی علاقوں کا شاید چند ہی ایک فرد ہو جو مقامی فصلوں اور ان سے تیار کی جانے والی اشیا یا انہیں بنانے کے طریقے سے واقف نہ ہو۔
اسی طرح پاکستان کے دیہی علاقوں میں گُڑ بنانے کے طریقے سے بھی واقف ہونگے، پھر آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ پاکستان میں غذائی اشیا کی تیاری میں محنت زیادہ اور اجرت بہت کم ملتا ہے۔
کبھی کبھار ہمارے سامنے ایسی ویڈیو آجاتی ہے جسے دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں، ویڈیو کو دیکھ کر یقیناً آپ بھی حیران ہوجائیں گے، کیوں کہ اس ویڈیو میں چین میں کم محنت میں گُر کی تیاری کی گئی۔
پاکستان میں آپ نے گڑ بنتے ہوئے دیکھا، چین میں بھی دیکھیے اور اپنا سر دھنیں 👇 pic.twitter.com/F5wqhZKszP
— Kissan Pakistan (@kissan_pakistan) January 3, 2023
یہ ویڈیو کسان پاکستان کئ جانب سے شیئر کی گئی ہے، جس میں گنے سے گڑ کی تیاری کا عمل دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا گیا کہ پاکستان میں آپ نے گڑ بنتے ہوئے دیکھا، چین میں بھی دیکھیے اور اپنا سر دھنیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح خاتون صفائی کے ساتھ گُڑ بنانے کے اس پورے عمل کر مکمل کرتی ہے ساتھ ہی اسے منفرد طریقے سے پیک بھی کرتی ہے۔