اشتہار

رواں سال حج پیکیج : سعودی عرب کا خواہشمند افراد کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے مقامی عازمینِ کو حج پیکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت فراہم کر دی تاہم تمام قسطیں مقررہ وقت پر ادا کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے مقامی عازمینِ حج کے لیے حج پیکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرانے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حج دوہزار تئیس کے لیے سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی تین اقساط میں حج فیس ادا کر سکیں گے، حج پیکیج کی تمام قسطیں مقررہ وقت پر ادا کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

سعودی حکام نے کہا کہ حج کا حتمی فیصلہ مقررہ قسطیں بروقت ادا کرنے پر ہی ہو گا، قسطیں مکمل ادا نہ کرنے کی صورت میں بکنگ منسوخ کر دی جائے گی۔

خیال رہے وزارت کی جانب سے چار ہزار سے لے کر تیرہ ہزار ریال تک کے پیکیج ز کا علان کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کم سے کم پیکیج 3465 رالو کا ہے جس میں واٹ شامل نہیں، اندرون ملک عازمین کے لیے 4 پیکیجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

سب سے پہلا عوامی پیکیج 3465 رالر، دوسرا پیکیج گیسٹ 7037 رالر، تیسرا جدید خیموں کا 9214 رالٹ جبکہ چوتھا منیٰ ٹاور میں 11435 رالا کا ہے۔

تمام قیمتوں میں واٹ کا اضافہ کیا جائے گا، تمام پیکیجز حج کے لیے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل اور نسک ایپ کے ذریعے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں