اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کو 11 جنوری کو صبح 10 بجے طلب کرلیا۔
عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو ذاتی طور پر یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، نااہلی کے باوجود آپ پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں، الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر اس کی وضاحت کریں۔
نوٹس میں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے مطابق اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی پر عمران خان نا اہل کیے گئے، نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے ایڈریس پر بھجوایا۔