اشتہار

بنوں میں شہریوں کو شام میں گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں کے علاقے جانی خیل میں ممکنہ دہشت گردی کے پیشِ نظر شہریوں کو شام میں گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

پولیس نے علان کیا ہے کہ جانی خیل میں شہری شام 6 سے صبح 6 بجے تک بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں، نقل و حرکت میں کمی لانے کا فیصلہ سکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں شہری پولیس، ایف سی اور علاقائی ملکان سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ علاقے میں پولیس مشترکہ گشت کرے گی۔

- Advertisement -

گزشتہ سال دسمبر میں بنوں میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تمام دیشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

31 دسمبر کی شام سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں خیرپور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں