اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

طالبان نے 25 افراد کو قتل کرنے پر شہزادہ ہیری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امارات اسلامیہ افغانستان نے برطانوی شہزادہ ہیری کے افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 25 افراد کو قتل کرنے کے اعتراف پر سخت ردعمل دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے ایک سینئر رہنما انس حقانی نے برطانوی شہزادے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’مسٹر ہیڑی! جن لوگوں کو آپ نے قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں بلکہ انسان تھے اور ان کے خاندان بھی ہیں جو اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر تھے۔‘

انس حقانی نے کہا کہ درحقیقت یہ معصوم لوگ آپ کے سیاستدانوں اور فوجیوں کے لیے شطرنج کے مہرے تھے، آپ لوگوں کو اس کھیل میں بُری طرح شکست ہوئی، ویسے تو عالمی ادارے آپ لوگوں کے بہرے اور اندھے ہیں لیکن امید ہے عالمی عدالت آپ کو طلب کرے گی اور انسانی حقوق کے کارکن آپ کی حرکت پر مذمت کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے افغانستان میں ایک مشن کے دوران 25 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا کہ میں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پر بھی ذمے داریاں نبھائیں، دوران ڈیوٹی چھ فضائی آپریشن کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ کوئی شرمندگی کیوں کہ جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔

شہزادے ہیری کی یہ کتاب ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو جاری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں