بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کراچی میں دو بہنوں پر تیزاب سے حملہ، آنکھیں ضائع ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورنگی کے علاقے باغ کورنگی کے قریب رشتہ نہ دینے پر دو بہنوں پر تیزاب پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھائی اپنی بہنوں کو فیکٹری سے گھر لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں دو ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے دونوں کے چہرے اور آنکھیں متاثر ہوئیں۔

متاثرہ بہنوں کے والد نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ عامر نامی لڑکے نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا تھا اور انکار پر اس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ بیٹیوں پر تیزاب پھینکا، میرا بیٹا دونوں بہنوں کو فیکٹری سے موٹر سائیکل پر گھرلے کر آ رہا تھا، گھر کے قریب پیٹرول ختم ہوگیا اور دونوں بیٹیاں پیدل گھر آ رہی تھیں۔

- Advertisement -

والد نے بتایا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے اور بیٹیوں پر تیزاب پھینکا، عامر کئی روز سے میری بیٹی کو تنگ کر رہا تھا، تیزاب سے دونوں بیٹیوں کے چہرے اور آنکھیں متاثر ہوئی ہیں، ایک روز پہلے گھر کے باہر سے ہمارا رکشہ بھی عامر نے چوری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں