اشتہار

سانگھڑ میں ہندو خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ میں گزشتہ دنوں قتل کی جانے والی ہندو خاتون دیا بھیل کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دس روز پہلے 45سالہ دیا بھیل کو بے دردی قتل کیا گیا تھا، جس کے قاتل پکڑے گئے، لاش مقتولہ کے گھر سے آدھا کلو میٹر دور ملی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے آج ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں قتل کی وجوہات اور دیگر تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مقتولہ دیا بھیل کے قتل کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف شدید پروپگنڈہ کیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں خاتون کے لرزہ خیز قتل پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا تھا جبکہ ڈی ایس پی کی قیادت میں جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : سانگھڑ میں خاتون کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی قائم

مقتولہ دیا بھیل کی 14 سالہ بیٹی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اماں نے مجھے کہا کہ تم اب گھر میں رکو میں باقی گھاس لے کر آتی ہوں، یہ کہہ کر وہ چلی گئیں لیکن پھر لوٹ کر نہیں آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں